کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،سرمایہ کاروں کے اعتماد کے باعث مارکیٹ میں مثبت رجحان جاری

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،سرمایہ کاروں کے اعتماد کے باعث مارکیٹ میں مثبت رجحان جاری

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے باعث مارکیٹ میں مثبت رجحان جاری رہا۔کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 3500 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 66 ہزار 826 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 994 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 3500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 826 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 994 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کے فیصلہ کے بعد ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.71 فیصد اضافہ ہوا، ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں 0.43 فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جبکہ جاپان کے نکی انڈیکس میں 0.38 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تھائی لینڈ سیٹ انڈیکس میں 0.13 فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.11 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ملکی معیشت کے استحکام، کاروباری سرگرمیوں میں بہتری اور سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے مواقع کا مظہر ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف شعبوں میں بھرپور دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں تیزی برقرار رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔