کاروں کی درآمدات میں جون 2026کے دوران 246.79فیصد اضافہ

کاروں کی درآمدات میں جون 2026کے دوران 246.79فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):کاروں کی درآمدات میں جون 2026کے دوران 246.79فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق اس دوران (مکمل تیار شدہ یونٹس) کاروں کی درآمدات 70.4 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ جون 2025کے دوران درآمدات کا حجم 20.3ملین ڈالر رہا تھا ۔اس طرح جون 2025کے مقابلے میں جون 2026کے دوران کاروں کی قومی درآمدات میں 50.1ملین ڈالر یعنی 246.79 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں