فیصل آباد۔ 30 ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید نے کہا ہے کہ کاشتکارآلودگی سے پاک کپاس کے حصول کے لئے وضع کردہ سفارشات پر عمل کریں۔انہوں نے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کسان کپاس کی چنائی سورج کی روشنی میں صبح 10 سے شام 4 بجے تک کریں اور چنائی پودے کے نچلے حصے سے شروع کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ پٹ سن …
کاشتکارآلودگی سے پاک کپاس کے حصول کیلئے وضع کردہ سفارشات پر عمل کریں،ڈائریکٹرزراعت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 30 ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید نے کہا ہے کہ کاشتکارآلودگی سے پاک کپاس کے حصول کے لئے وضع کردہ سفارشات پر عمل کریں۔انہوں نے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کسان کپاس کی چنائی سورج کی روشنی میں صبح 10 سے شام 4 بجے تک کریں اور چنائی پودے کے نچلے حصے سے شروع کی جائے۔
انہوں نے بتایا کہ پٹ سن یا پولی پراپلین کے بورے ہرگز استعمال نہ کریں۔چوہدری عبدالحمیدنے بتایا کہ معیاری اور آلودگی سے پاک روئی کی قیمت مقامی اور عالمی منڈیوں میں زیادہ ملتی ہے جبکہ آلودگی سے پاک صاف چنائی والی کپاس کو خریدار زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت توسیع کی 13 خواتین زراعت آفیسر نے 360 کپاس والے دیہاتوں میں خواتین کو چنائی کے حوالے سے تربیت بھی مکمل کی ہے۔








