فیصل آباد۔ 26 اگست (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری نے کاشتکاروں کوالسی کی کاشت ستمبر کے آغاز سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین زراعت نے کہا کہ السی کی کاشت 30ستمبر تک مکمل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ السی کی کاشت کیلئے درمیانی میرازمین کا انتخاب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار السی کی منظور شدہ قسم چاندنی 1988 کی کاشت کیلئے زمین …
کاشتکارالسی کی کاشت ستمبر میں شروع کریں ، ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 26 اگست (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری نے کاشتکاروں کوالسی کی کاشت ستمبر کے آغاز سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین زراعت نے کہا کہ السی کی کاشت 30ستمبر تک مکمل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ السی کی کاشت کیلئے درمیانی میرازمین کا انتخاب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار السی کی منظور شدہ قسم چاندنی 1988 کی کاشت کیلئے زمین میں 2سے 3 مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل چلاکر اسے 2 سے 3 مرتبہ سہاگہ دیں تاکہ زمین نرم و بھربھری ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین طور پر تیار ہو سکے۔
انہوں نے بتایاکہ السی کی فصل کو بذریعہ ڈرل کاشت کرتے ہوئے اس کی قطاروں کا درمیانی فاصلہ بھی 30 سینٹی میٹر تک ہونا چاہیے۔ انہوں نے بتایاکہ نہری علاقوں میں 6کلو گرام فی ایکڑ اور بارانی علاقوں میں 8کلوگرام فی ایکڑ بیج ڈال کر بمپر کراپ حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی و مشاورت کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔







