کاشتکاراگیتی پھول گوبھی کی پنیری 15جون تک کاشت اور جولائی کے پہلے ہفتہ میں کھیتوں میں منتقل کرسکتے ہیں، محکمہ زراعت

کاشتکاراگیتی پھول گوبھی کی پنیری 15جون تک کاشت اور جولائی کے پہلے ہفتہ میں کھیتوں میں منتقل کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹرافتخار حسین بھٹی نے جمعہ کو کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا

سیالکوٹ ۔ 05 جون (اے پی پی):کاشتکاراگیتی پھول گوبھی کی پنیری 15جون تک کاشت اور جولائی کے پہلے ہفتہ میں کھیتوں میں منتقل کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹرافتخار حسین بھٹی نے جمعہ کو کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کاشتکاراگیتی پھول گوبھی کی پنیری 15جون تک کاشت اور جولائی کے پہلے ہفتہ میں کھیتوں میں منتقل کرسکتے ہیں جبکہ اگیتی پنیری کی کاشت کا بہترین وقت یکم جولائی سے 15جولائی تک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پھول گوبھی غذائیت سے بھرپور ریشہ دار سبزی ہے جس میں کاربوہائیڈریٹس، شوگر، سوڈیم، وٹامنز، نمکیات، فینی ایسڈ اور امائنوایسڈ وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پھول گوبھی وٹامن سی، مینگانیز ، بیٹاکروٹین اور فیرولک ایسڈکا اچھا ذریعہ ہونے کی وجہ سے دل اور کینسر جیسی بیماریوں کے خطرہ کوکم کرتی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ پھول گوبھی سردمرطوب آب ہوامیں اچھی پیداوار دیتی ہے کیونکہ پھول گوبھی کے لئے مناسب درجہ حرارت 17سے18ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔