محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ بھنڈی توری کی دوسری فصل کی کاشت جولائی کے آخر تک مکمل کر لی جائے
کاشتکاربھنڈی توری کی دوسری کاشت جولائی کے آخر تک مکمل کر لیں، محکمہ زراعت

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی):ٖ
کیونکہ بھنڈی توری کیلئے گرم مرطوب آب و ہوا کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر کاشت کے وقت مطلع ابر آلود ہو جائے یادرجہ حرارت18ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہو تو بیج کا اگاؤ متاثر ہوتا ہے ڈائریکٹر زراعت چوہدری خالد محمودکے مطابق بھنڈی توری کے بیج کے بہترین اگاؤ اور بڑھوتری کیلئے درجہ حرارت 25سے 30ڈگری سینٹی گریڈ ہونا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ بھنڈی توری کی فصل سال میں دومرتبہ کامیابی سے کاشت کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فروری مارچ میں کاشتہ فصل اپریل سے ستمبر تک پھل دیتی ہے جبکہ جون جولائی والی فصل اگست سے نومبر تک پیداوار دیتی ہے۔








