کاشتکارجدید آٹومیٹک و امپورٹڈ پلانٹس پر تیار کردہ معیاری بیج کاشت کرکے فی ایکڑبہترین پیداوار حاصل کرسکتے ہیں،ترجمان سیڈ کارپوریشن

فیصل آباد۔ 05 نومبر (اے پی پی):پنجاب سیڈ کارپوریشن زمینداروں اور کسانوں کیلئے ریڑھ کی ہڈی کاکردار ادا کررہی ہے اسلئے زمینداروں کو چاہیے کہ وہ بہترین فصل اور زیادہ سے زیادہ فی ایکڑ پیداوار حاصل کرنے کیلئے اچھے، صحتمند و معیاری شہ زور بیج کاشت کریں کیونکہ سیڈ کارپوریشن کی طرف سے تیارکردہ بیج عالمی معیار کے مطابق تیار کئے گئے ہیں۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ترجمان نے بتایاکہ …

فیصل آباد۔ 05 نومبر (اے پی پی):پنجاب سیڈ کارپوریشن زمینداروں اور کسانوں کیلئے ریڑھ کی ہڈی کاکردار ادا کررہی ہے اسلئے زمینداروں کو چاہیے کہ وہ بہترین فصل اور زیادہ سے زیادہ فی ایکڑ پیداوار حاصل کرنے کیلئے اچھے، صحتمند و معیاری شہ زور بیج کاشت کریں کیونکہ سیڈ کارپوریشن کی طرف سے تیارکردہ بیج عالمی معیار کے مطابق تیار کئے گئے ہیں۔

پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ترجمان نے بتایاکہ گندم،کپاس اور دھان وغیرہ کے بیج جدید آٹو میٹک اور امپورٹڈ پلانٹس پرتیار کر کے کاشت کیلئے زمینداروں کوارزاں نرخوں پر فروخت کئے جارہے ہیں،فوڈ اینڈ ایگریکلچرآرگنائزیشن نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کو پاکستان کا اثاثہ قرار دیاہے لہٰذا زمینداروں کو سیڈ کارپوریشن کی طرف سے ہی تیار کردہ بیج کاشت کرکے ملکی پیداروار میں اضافہ کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن کے اضلاع جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کو زراعت کے شعبہ میں اہم مقام حاصل ہے لیکن یہا ں سیڈ کارپوریشن کی طرف سے تیار کردہ بیج کی سیل بہت کم ہے جس کیلئے عملہ کوزمینداروں سے اپنے روابط اور ملاقات کے سلسلے بڑھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔