فیصل آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی):ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے کاشتکاروں کو سفارش کی کہ وہ رواں موسم برسات کے دوران گھیاتوری کی فصل کو کیڑوں سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کریں اور متاثرہ پودے بھی جلد از جلد اکھاڑ کر تلف کرنے سمیت ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے معیاری زہروں کا سپرے یقینی بنائیں تاکہ …
کاشتکاروں کوموسم برسات کے دوران گھیاتوری کی فصل کو کیڑوں سے بچانے کے لئے اقدامات کی ہدایت
فیصل آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی):ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے کاشتکاروں کو سفارش کی کہ وہ رواں موسم برسات کے دوران گھیاتوری کی فصل کو کیڑوں سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کریں اور متاثرہ پودے بھی جلد از جلد اکھاڑ کر تلف کرنے سمیت ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے معیاری زہروں کا سپرے یقینی بنائیں تاکہ فصل کو بڑے نقصان سے بچایاجاسکے۔
انہوں نے کہاکہ آج کل بعض مقامات پر گھیا توری کی فصل پر کیڑے مکوڑوں کامعمولی حملہ مشاہدے میں آ رہاہے لہٰذا کاشتکار احتیاطی تدابیراختیارکرنے میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں تاکہ نقصان کو معاشی حد تک پہنچنے سے بچایاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ پتوں کی لال بھونڈی پتوں، شگوفوں، پھولوں پر حملہ آور ہو کر اسے کھاجاتی ہے جس سے پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے حکام سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔









