کاشتکاروں کومٹر کی پھلیوں کی تازگی برقرار رکھنے کیلئے انہیں کپڑے کی صاف بوریوں میں پیک کرنے کی ترغیب

فیصل آباد۔ 17 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کوترغیب دی ہے کہ وہ پھلیوں میں دانے بھر جانے پر مٹر کی اگیتی فصل کی برداشت شروع کردیں اور چنائی میں تاخیر سے گریز کیاجائے تاکہ مٹر کی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے اور چونکہ مٹر کی اگیتی اقسام 2جبکہ پچھیتی اقسام 3چنائیاں دیتی ہیں لہٰذاکاشتکار چنائی کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ پودے الٹ پلٹ نہ …

فیصل آباد۔ 17 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کوترغیب دی ہے کہ وہ پھلیوں میں دانے بھر جانے پر مٹر کی اگیتی فصل کی برداشت شروع کردیں اور چنائی میں تاخیر سے گریز کیاجائے تاکہ مٹر کی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے اور چونکہ مٹر کی اگیتی اقسام 2جبکہ پچھیتی اقسام 3چنائیاں دیتی ہیں لہٰذاکاشتکار چنائی کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ پودے الٹ پلٹ نہ ہوں اور نہ ہی زمین سے پودوں کو اکھاڑا جائے۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کاشتکاروں سے کہا کہ صبح کے وقت احتیاط سے چنائی کاوقت انتہائی موزوں ہے تاہم اگر انہیں دور کی منڈیوں تک فروخت کیلئے پہنچانا درکار ہو تو چنائی شام کو بھی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مٹر کی پھلیوں کی تازگی اور رنگت برقرار رکھنے کیلئے انہیں چناؤ کے بعد کپڑے کی صاف بوریوں میں پیک کریں تاکہ پھلیوں کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے۔