فیصل آباد۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):کاشتکاروں کو اگلی فصل کیلئے مکئی کی ترقی دادہ سنتھیٹک اقسام ایم ایم آر آئی ییلو، پرل، ساہیوال2002اور اگیتی2002 کا بیج ایسے کھیتوں سے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے جن کے اردگرد3،3 ایکڑ تک مکئی کی کوئی دوسری قسم کاشت نہ کی گئی ہو ورنہ بیج خالص نہ ہوگا۔ محکمہ زراعت توسیع نے کاشتکاروں کو آگاہ کیا کہ مکئی کی برداشت کے موقع …
کاشتکاروں کو اگلی فصل کیلئے مکئی کی ترقی دادہ سنتھیٹک اقسام کا بیج رکھنے کی ہدایت
فیصل آباد۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):کاشتکاروں کو اگلی فصل کیلئے مکئی کی ترقی دادہ سنتھیٹک اقسام ایم ایم آر آئی ییلو، پرل، ساہیوال2002اور اگیتی2002 کا بیج ایسے کھیتوں سے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے جن کے اردگرد3،3 ایکڑ تک مکئی کی کوئی دوسری قسم کاشت نہ کی گئی ہو ورنہ بیج خالص نہ ہوگا۔ محکمہ زراعت توسیع نے کاشتکاروں کو آگاہ کیا کہ مکئی کی برداشت کے موقع پر انتہائی احتیاط سے کام لیں کیونکہ موسم کی تبدیلی، کم دھوپ،فضا میں نمی کے باعث تیار شدہ فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال رہتاہے لہٰذا کاشتکار چھلیاں خشک اور دانے الگ کرکے پیداوار کو اچھی طرح محفوظ بنائیں۔
انہوں نے کہاکہ مکئی کی کٹائی سے پہلے پیداوار کے اندازے کے مطابق زمین سے ایک فٹ اونچے چبوترے بنا لئے جائیں جو درمیان سے ذرا اونچے ہوں تاکہ اگر بارش ہو جائے تو پانی ان چبوتروں کے اوپر نہ ٹھہر سکے۔انہوں نے کہاکہ جب چھلیوں کے اندرونی پردے خشک ہوجائیں، دانوں میں ناخن نہ چبھے اوراگر دانے چھلی سے اکھاڑ کر دیکھے جائیں تو ان کے نوک دار سرے سیاہ ہوچکے ہوں تو سمجھ لیں کہ فصل کٹائی کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ سکھانے کیلئے رکھی گئی چھلیوں کو الٹ پلٹ بھی کرتے رہنا چاہیے تاکہ وہ اچھی طرح خشک ہو جائیں۔ اس ضمن میں مزید رہنمائی کےلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف یا ماہرین زراعت کی خدمات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔









