فیصل آباد۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):کاشتکاروں کو بھنڈی کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار اور گھریلو پیمانے پر بھنڈی کی پچھیتی فصل کاشت کرنیوالے عوام الناس بھنڈی کی فصل کو موسم سرما کے ابتدائی ایام کے باعث کپاس کی دھبے دار سنڈی سے بچانے کیلئے بروقت تدارکی تدابیر پر عملدرآمد کریں تاکہ فصل کو …
کاشتکاروں کو بھنڈی کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):کاشتکاروں کو بھنڈی کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار اور گھریلو پیمانے پر بھنڈی کی پچھیتی فصل کاشت کرنیوالے عوام الناس بھنڈی کی فصل کو موسم سرما کے ابتدائی ایام کے باعث کپاس کی دھبے دار سنڈی سے بچانے کیلئے بروقت تدارکی تدابیر پر عملدرآمد کریں تاکہ فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد ڈاکٹر عامر رسول نے بتایاکہ کپاس کی دھبے دار سنڈی بھنڈی کی فصل پر پھل لگتے ہی اس میں سوراخ کرکے اندر داخل ہو جاتی ہے جس سے پھل کانا اور بیکار ہوجاتاہے۔
انہوں نے کہاکہ مذکورہ سنڈی کے تدارک کیلئے متاثرہ پھل کو توڑ کرزمین میں دبا دینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ چست تیلا بھنڈی کے پتوں سے رس چوس کر اسے بھی متاثر کرسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار سنڈی کے تدارک کیلئے میلاتھیان کا450گرام فی ایکڑ اور چست تیلے کے انسداد کیلئے ڈائی میکران کا 230گرام یا میلاتھیان کا 450گرام فی ایکڑ سپرے کرکے ان ضرررساں کیڑوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اگر فصل کا پھل تیاری کے قریب ہو اور اسے برداشت کرنامقصود ہو تو ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے عملہ کی مشاورت سے ایسے زہر کا سپرے کریں جس کا اثر جلد زائل ہو جائے۔ انہوں نے بتایاکہ اس سلسلہ میں مزید رہنمائی کیلئے فری ایگریکلچرل ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے








