کاشتکاروں کو بیر کی پیوند کاری 15نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

کاشتکاروں کو بیر کی پیوند کاری فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

فیصل آباد۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):کاشتکاروں کو بیر کی پیوند کاری فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈپٹی دائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن فیصل آبادیاسر عمر کا کہنا ہے کہ بیر کادرخت سخت جان درمیانی قد اور وسیع پھیلاؤ کاحامل ہوتاہے جس کی شاخیں جھکی ہوئی ہوتی ہیں اور مذکورہ درخت پر فروری و مارچ کے مہینہ میں پھل پک کر برداشت کے قابل ہو جاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ بیراپنی افادیت کے لحاظ سے انتہائی اکسیر ہونے کے ناطے کم خرچ و سستا ہونے کے باعث غریبوں کا پھل بھی کہلاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ پیوندکار ی میں کامیابی کاتناسب 90فیصد تک ہونے سے بیر کی شاندار پیداوار حاصل ہو تی ہے نیز بیر کی افزائش نسل کیلئے ٹی بڈنگ کاطریقہ سب سے زیادہ کامیاب ہے۔

مزید خبریں