فیصل آباد۔ 25 فروری (اے پی پی):کاشتکاروں کو بے شمار قدرتی فوائد سے مالا مال سٹیویا کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) عدیل احمد نے بتایاکہ یہ ایک سالانہ پودا ہے جس کے پتے چینی سے10سے15 گنا زیادہ میٹھے ہوتے ہیں اور اسکا سٹیو یو سائیڈ چینی سے200 سے300گنا زیادہ میٹھا ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کے پتوں میں حرارے …
کاشتکاروں کو بے شمار قدرتی فوائد سے مالا مال سٹیویا کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کی ہدایت
فیصل آباد۔ 25 فروری (اے پی پی):کاشتکاروں کو بے شمار قدرتی فوائد سے مالا مال سٹیویا کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) عدیل احمد نے بتایاکہ یہ ایک سالانہ پودا ہے جس کے پتے چینی سے10سے15 گنا زیادہ میٹھے ہوتے ہیں اور اسکا سٹیو یو سائیڈ چینی سے200 سے300گنا زیادہ میٹھا ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کے پتوں میں حرارے صفر ہونے کی وجہ سے یہ ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مفید ہے جبکہ سٹیویا کا استعمال خون میں شوگر کی مقدار کو کم کرنے کے ساتھ بلڈپریشر کوبھی کم کرتا ہے نیز جراثیم کش ہونے کے باعث اسے ٹوتھ پیسٹ میں استعمال کیاجاتاہے اوریہ دانتوں کو بیماریوں اورکیڑوں سے بچانے کے ساتھ ساتھ مسوڑھوں کو بھی مضبوط کرتاہے۔
انہوں نے بتایاکہ سٹیویا کا استعمال کیل مہاسوں اور جلدی بیماریوں کے خاتمہ میں مؤثر ہے جس میں کیلشیم کی کافی مقدار ہو نے کی وجہ سے عورتوں اور بچوں کی ہڈیوں کی نشوونما کیلئے مفیدہے۔انہوں نے بتایاکہ سٹیویا نظامِ انہضام اور معدے کی تیزابیت میں کارآمد اور معدے کے ا لسر کو کم کر نے کیلئے مفیدہے۔انہوں نے بتایاکہ سٹیویا کا استعمال خو ن کی نالیو ں کو مضبو ط کر نے میں مدد د یتا اورا نسا نی جسم میں روٹا وائرس کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا کر تا ہے۔انہوں نے مزید بتایاکہ سٹیویا کے عر ق سے با لوں کو د ھونے سے خشکی ختم ہوجاتی ہے۔









