کاشتکاروں کو دنبی سٹی اور جنگلی جئی کے خاتمہ کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

فیصل آباد۔ 18 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت عدیل احمد نے کاشتکاروں کوگندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں کے خاتمہ کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی اسلئے بھی ضروری ہے کہ اگر جڑی بوٹیوں کا بیج ایک سال پک جائے تو یہ کئی سال تک متواتر اگتا اور فصل کو نقصان پہنچاتا رہتا ہے لہٰذا دنبی سٹی اور جنگلی جئی …

فیصل آباد۔ 18 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت عدیل احمد نے کاشتکاروں کوگندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں کے خاتمہ کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی اسلئے بھی ضروری ہے کہ اگر جڑی بوٹیوں کا بیج ایک سال پک جائے تو یہ کئی سال تک متواتر اگتا اور فصل کو نقصان پہنچاتا رہتا ہے لہٰذا دنبی سٹی اور جنگلی جئی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے سپرے کیا جائے۔

انہوں نے زمینداروں، کاشتکاروں،کسانوں کو ہدائت کی کہ وہ گندم کی بمپر کراپ کے حصول اور فصل کو ہر قسم کی بیماریوں سے بچانے کیلئے گندم کی فصل پر دوپہر کے وقت ٹی جیٹ نوزل کے ذریعے سپرے یقینی بنائیں اور فصل میں موجود جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں کیونکہ جڑی بوٹیاں گندم کی پیداوار کو 42فیصد تک نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہیں جبکہ کہ اس ضمن میں محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل کو تین مراحل میں پانی دینا ضروری ہے۔انہوں نے بتا یا کہ پہلا پانی جھاڑ کی حالت میں، دوسرا پانی گوبھ کی حالت میں اور تیسرا پانی دودھیا حالت میں دیا جائے۔