کاشتکاروں کو زیادہ بارش والے علاقوں میں ماش کا 8کلو ، دیگر علاقوں میں 10کلو بیج فی ایکڑ استعمال کرنے کی سفارش

فیصل آباد۔ 26 جون (اے پی پی):ماش کے کاشتکاروں کو فصل کی کاشت فوری طور پر شروع کرکے وسط جولائی تک مکمل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ جولائی کا پہلا ہفتہ کاشت کیلئے موزوں ترین قرار دیاگیاہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع خالداقبال نے کاشتکاروں کو آگاہ کیاکہ ماش کی کاشت کیلئے ایک سے دو مرتبہ ہل چلا کر زمین کو سہاگہ دینا چاہیے اور اگر کھیت میں مڈھ …

فیصل آباد۔ 26 جون (اے پی پی):ماش کے کاشتکاروں کو فصل کی کاشت فوری طور پر شروع کرکے وسط جولائی تک مکمل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ جولائی کا پہلا ہفتہ کاشت کیلئے موزوں ترین قرار دیاگیاہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع خالداقبال نے کاشتکاروں کو آگاہ کیاکہ ماش کی کاشت کیلئے ایک سے دو مرتبہ ہل چلا کر زمین کو سہاگہ دینا چاہیے اور اگر کھیت میں مڈھ وغیرہ موجود ہوں تو ڈسک بلو یا روٹاویٹر چلا کرسہاگہ دیا جاسکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ زیادہ بارش والے علاقوں میں 8کلوگرام اور دیگر علاقوں میں 10کلوگرام فی ایکڑ استعمال کرکے شاندار فصل حاصل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار ڈرل کے ذریعے ماش کی کاشت کی صورت میں ایک فٹ کے فاصلے پر قطاریں بنائیں اور اس میں ماش کو کاشت کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ڈرل دستیاب نہ ہو تو اس صورت میں پور باندھ کر یا کیرا کے ذریعے بھی ماش کی کاشت کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ زیادہ بارش والے علاقوں میں کھیلیوں پر ماش کی کاشت انتہائی موزوں ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ ماش کی فصل کیلئے کھاد کی مقدار کادرست تعین کرنے کیلئے زمین کا تجزیہ بھی ضرور کروائیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر زمین کے تجزیئے کی سہولت موجود نہ ہو تو ایک بوری ڈی اے پی، آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ یا ایک بوری ٹی ایس پی، آدھی بوری یوریا، آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ یاایک بوری امونیم سلفیٹ، اڑھائی سے تین بوری سنگل سپرفاسفیٹ، آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ استعمال کی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں