کاشتکاروں کو سویابین کی کاشت فروری کے پہلے ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت

سیالکوٹ ۔ 16 جنوری (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ کاشتکار سویابین کی کاشت فروری کے پہلے ہفتے میں مکمل کر لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےجمعہ کو کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار سویابین کی بروقت کاشت سے بہتر پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سویابین کی بہاریہ فصل کی کاشت فروری کے …

سیالکوٹ ۔ 16 جنوری (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ کاشتکار سویابین کی کاشت فروری کے پہلے ہفتے میں مکمل کر لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےجمعہ کو کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار سویابین کی بروقت کاشت سے بہتر پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سویابین کی بہاریہ فصل کی کاشت فروری کے پہلے ہفتے تک مکمل کرنے کی صورت میں بمپرکراپ کاحصول ممکن ہوسکتاہے۔ اس ضمن میں مزید رہنمائی کےلئے محکمہ زراعت کے افسران اور فیلڈسٹاف سے معاونت حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ فری ایگری کلچرل ہیلپ لائن سے بھی اس سلسلے میں مشاور ت حاصل کی جاسکتی ہے۔