ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز صباتحسین نے کاشتکاروں کو فصل کی کاشت سے قبل بہاریہ فصلوں سے سفید مکھی کے تدارک کی ہدایت کی ہے
کاشتکاروں کو فصل کی کاشت سے قبل بہاریہ فصلوں سے سفید مکھی کے تدارک کی ہدایت

مزید خبریں
سیالكوٹ۔ 13 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز صباتحسین نے کاشتکاروں کو فصل کی کاشت سے قبل بہاریہ فصلوں سے سفید مکھی کے تدارک کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ سفید مکھی بہاریہ فصلوں کا نقصان دہ کیڑا ہے جو سارا سال متحرک رہتا ہے لہٰذا کاشتکار حفاظتی اقدامات کے تحت بہاریہ فصلوں اور سبزیوں کی باقیات کو برداشت کے بعد فوراً تلف کر دیں۔ انہوں نے اے پی پی کو بتایاکہ کپاس کے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ کپاس کی کاشت کے علاقوں میں بھنڈی توری، بینگن اور جوار کاشت نہ کریں اور کھیتوں و کھالوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں۔ اس سلسلہ میں مزید معلومات کیلئے محکمہ زراعت كے نمائندہ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔








