کاشتکاروں کو لہسن کی کاشت فوری شروع کر کے اکتوبرکے وسط تک مکمل کرنے کی ہدایت

زراعت آفیسر سیالکوٹ عمار عبداللہ نے کہاہے کہ لہسن کے کاشتکار فصل کی کاشت فوری شروع کر کے اکتوبرکے وسط تک مکمل کرلیں

سیالکوٹ۔4ستمبر (اے پی پی):زراعت آفیسر سیالکوٹ عمار عبداللہ نے کہاہے کہ لہسن کے کاشتکار فصل کی کاشت فوری شروع کر کے اکتوبرکے وسط تک مکمل کرلیں اوراچھی پیداوار کے لئے 160کلوگرام فی ایکڑصحت مند پوتھیوں کا استعمال کریں

نیزفصل کی کاشت کے لئے ایسی زرخیزمیرازمین کا انتخاب کریں جس میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام بھی ہو۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کاشتکار لہسن کی کاشت کے لئے زمین کو اچھی طرح تیارکرلیں اور گوبرکی گلی سڑی 20سے 25ٹن کھادڈال کر ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل اور 3مرتبہ کلٹیویٹر چلاکر بعدمیں سہاگہ دیتے ہوئے زمین کو ہموار کریں۔ انہوں نے کہا کہ لہسن کی گلابی اورجی ایس ون منظورشدہ اقسام کاشت کرکے اچھی پیداوارکا حصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔