کاشتکاروں کو لیزرلینڈ لیولرز کی سبسڈی پر فراہمی کیلئے درخواستیں طلب

لاہور۔20جنوری (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب کے زراعت میں پانی کے موثر استعمال کے پروگرام کے تحت1 ہزار لیزرلینڈ لیولرز کی سبسڈی پر فراہمی کیلئے کاشتکاروں،سروس پروائیڈرزسے درخواستیں طلب کرلیں ہیں ترجمان کے مطابق جس کی بذریعہ شفاف قرعہ اندازی پنجاب کے تمام اضلاع(ماسوائے راولپنڈی ڈویژن) کے کاشتکاروں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ اس پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو 6 لاکھ روپے فی لیزر یونٹ سبسڈی دی جا ئے گی۔ اس …

لاہور۔20جنوری (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب کے زراعت میں پانی کے موثر استعمال کے پروگرام کے تحت1 ہزار لیزرلینڈ لیولرز کی سبسڈی پر فراہمی کیلئے کاشتکاروں،سروس پروائیڈرزسے درخواستیں طلب کرلیں ہیں ترجمان کے مطابق جس کی بذریعہ شفاف قرعہ اندازی پنجاب کے تمام اضلاع(ماسوائے راولپنڈی ڈویژن) کے کاشتکاروں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ اس پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو 6 لاکھ روپے فی لیزر یونٹ سبسڈی دی جا ئے گی۔

اس ضمن میں خواہشمند کاشتکار/ سروس پروائیڈرز26 جنوری2026 تک مکمل درخواستیں بمعہ دستاویزات متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(اصلاح آبپاشی) کے دفترمیں مقررہ تاریخ تک جمع کرائیں۔ درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کے متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اصلاح آبپاشی)یا ڈپٹی ڈائریکٹر (اصلاح آبپاشی) کے دفاتر سے مفت حاصل کئے جا سکتے ہیں۔