کاشتکاروں کو مرچ کی فصل کوپتوں کے مڑا و کی بیماری سے بچانے کی ہدایت

گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث مرچ پر سفید مکھی ، تھرپس اورسبز تیلہ سمیت رس چوسنے والے کیڑوں کے حملے کے باعث کاشتکاراس کے پھیلاءو کو روکنے کے لئے فوری تدارکی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ مرچ کو پتوں کے مڑاءو کی بیماری کے حملے سے بچایا جا سکے

فیصل آباد۔ 10 جون (اے پی پی):گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث مرچ پر سفید مکھی ، تھرپس اورسبز تیلہ سمیت رس چوسنے والے کیڑوں کے حملے کے باعث کاشتکاراس کے پھیلاءو کو روکنے کے لئے فوری تدارکی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ مرچ کو پتوں کے مڑاءو کی بیماری کے حملے سے بچایا جا سکے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت عدیل احمد نے بتا یاکہ مرچ پنجاب کی اہم مصالحہ دار سبزی ہے جس میں معدنی نمکیات ،حیاتین الف، ب ، ج کے علاوہ نشاستہ اور طاقت کی اکائیاں بھی پائی جاتی ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ مرچ کی فصل پر تنے کے گلاءو ، مرچ کے کوڑھ ، پتوں کے مڑا و ،مرچ کے مرجھا و اور مرچ کی نیم مردگی جیسی بیماریاں بھی حملہ آور ہوتی ہیں ۔انہوں نے مرچ کے کاشتکاروں کو سفارش کی کہ وہ ان بیماریوں کے بروقت تدارک کےلئے ان کے حملہ کے اوقات اور ان بیماریوں کی علامات بارے آگاہی حاصل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ مرچ کے تنے کے گلاءو کی بیماری کے حملہ کی صورت میں پودے کا تنا زمین کی سطح کے قریب سے گل جاتا ہے جبکہ فائی ٹافتھورارٹ پھپھوند اس بیماری کے پھیلا و کا باعث بنتی ہے نیزجب پودے پھول اور پھل پر ہوتے ہیں تو سارے کا سار ا پودا سوکھ جاتا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ اس بیماری کا حملہ کھیت کی نیچی جگہوں پر زیادہ نوٹ کیا گیا ہے اس لئے کاشتکار اس بیماری کے تدارک کےلءے پودوں کا معائنہ کرتے رہیں اور متاثرہ پودوں کو کھیت سے فوری طورپر نکال کر جلادیں یا زمین میں دبا دیں۔ انہوں نے کہاکہ فصل کے تنوں کے ساتھ مٹی چڑھا دی جاءے تاکہ پانی پودوں کو نہ چھوءے بلکہ رس کر لگے ۔انہوں نے کہاکہ اس بیماری کے تدارک کےلءے کاشتکار فصل پر سفید مکھی اور اس کے بچوں کی تعداد پر خصوصی نظر رکھیں اور ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکا وٹنگ کریں ۔ انہوں نے کہاکہ5بالغ یا بچے یا دونوں ملا کر5 فی پتہ سفید مکھی کی معاشی نقصان کی حد ہیں اس لئے کاشتکار معاشی نقصان کی حد تک پہنچنے پر سفید مکھی کے تدارک کے لئے محکمہ زراعت توسیع وپیسٹ وارننگ کے مقامی عملہ کی مشاورت سے نئے کیمسٹری کی زہروں کا سپرے کریں۔