کاشتکاروں کو معیاری زرعی مداخل کی فراہمی کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جا ری ہے، عاشق حسین کرمانی

لاہور۔4اپریل (اے پی پی):وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی مریم نوازکے وژن کے مطابق کاشتکاروں کو معیاری زرعی مداخل کی فراہمی کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق صوبائی وزیر زراعت کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر ضلع اوکاڑہ ڈاکٹر ذیشان حنیف نے ڈائریکٹر زراعت ذوالفقار علی غوری اور پیسٹی سائیڈ انسپکٹر چوہدری عاصم علی کے ہمراہ اسپائرایگرو …

لاہور۔4اپریل (اے پی پی):وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی مریم نوازکے وژن کے مطابق کاشتکاروں کو معیاری زرعی مداخل کی فراہمی کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق صوبائی وزیر زراعت کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر ضلع اوکاڑہ ڈاکٹر ذیشان حنیف نے ڈائریکٹر زراعت ذوالفقار علی غوری اور پیسٹی سائیڈ انسپکٹر چوہدری عاصم علی کے ہمراہ اسپائرایگرو کیمیکلز کے دفتر پر چھاپہ مار کر مختلف غیر قانونی پیکنگ اور ری پیکنگ کے عمل میں ملوث ملزم کے خلاف تھانہ صدر اوکاڑہ میں مقدمہ کا اندراج اور موقع پر موجود سٹاک قبضہ میں لے کرحوالہ پولیس کیا گیا۔

ٹیم نے موقع سے بھاری مقدار میں خالی بوتلیں،سیل کرنے والی مشین،ہیٹ گن،وزن کرنے والے کنڈے اور مختلف لیبلز وغیرہ ضبط اورملزم کو پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ضبط شدہ مال کی مالیت قریبا30 لاکھ روپے ہے۔

اس حوالے سے وزیر زراعت پنجاب کا کہنا ہے کہ جعلی زرعی ادویات و کھادوں میں ملاوٹ کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں عمل میں لانے والے افسران کی حوصلہ افزائی اور انہیں تعریفی سرٹیفیکیٹس دیئے جائیں گی جبکہ اچھی کارکردگی نہ دکھانے والے افسران سے پوچھ گچھ ہو گی۔

مزید خبریں