اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع عامر صدیق نے کاشتکاروں کو مکئی کی کاشت سنگل رو کاٹن ڈرل سے سو ا2سے اڑھائی فٹ کے فاصلے پر کرنے کامشورہ دیا ہے اورکہاہے کہ آبپاش علاقوں میں کھیلیوں پر کاشت کی صورت میں شرح بیج10کلوگرام فی ایکڑ رکھنی چاہیے جبکہ بارانی علاقوں میں سنگل رو کاٹن ڈرل سے کاشت کی صورت میں شرح بیج 12سے15کلوگرام فی ایکڑ رکھنی چاہیے
کاشتکاروں کو موسمی مکئی کیلئے سنگل رو کاٹن ڈرل سے کاشت سوا 2 سے اڑھائی فٹ کے فاصلے پر کرنے کا مشورہ

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 18 اگست (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع عامر صدیق نے کاشتکاروں کو مکئی کی کاشت سنگل رو کاٹن ڈرل سے سو ا2سے اڑھائی فٹ کے فاصلے پر کرنے کامشورہ دیا ہے اورکہاہے کہ آبپاش علاقوں میں کھیلیوں پر کاشت کی صورت میں شرح بیج10کلوگرام فی ایکڑ رکھنی چاہیے جبکہ بارانی علاقوں میں سنگل رو کاٹن ڈرل سے کاشت کی صورت میں شرح بیج 12سے15کلوگرام فی ایکڑ رکھنی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ شرح بیج کاانحصار بیج کے اگاؤ، بیج کے وزن اور طریقہ کاشت کو مد نظر رکھ کر کرنا بھی ضروری ہے۔ موسمی مکئی کیلئے پودوں کی تعداد 27 سے33ہزار فی ایکڑ رکھی جائے اور کاشت ہمیشہ سیدھی قطاروں میں کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار اچھی پیدوارا کے حصول کے لئے مختلف سیڈ کمپنیوں کی ورائٹیز جن میں ڈی کے 6789،ڈی کے 8022،30y87،30T60 اور33S46 کاشت کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ مکئی کی کاشت کیلئے بھاری میراذرخیز زمین انتہائی موزوں ہوتی ہے۔ کاشتکار بارانی علاقوں میں مکئی فوری کاشت کرلیں تاکہ پودے جڑوں کانظام قائم اور مون سون کی بارشوں کا صحیح فائدہ اٹھا سکیں۔







