فیصل آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کوپتے جھڑنے پر تل کی برداشت شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار پودے خشک ہونے پر ان کو الٹالٹاکر جھاڑ لیں اور یہ عمل وقفے وقفے سے دو سے تین مرتبہ مکمل کرنے کے بعد بیج کو الگ کر لینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بیج کو د و سے تین روز …
کاشتکاروں کو پتے جھڑنے پر تل کی برداشت شروع کرنے کامشورہ

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کوپتے جھڑنے پر تل کی برداشت شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار پودے خشک ہونے پر ان کو الٹالٹاکر جھاڑ لیں اور یہ عمل وقفے وقفے سے دو سے تین مرتبہ مکمل کرنے کے بعد بیج کو الگ کر لینا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ بیج کو د و سے تین روز تک خشک کرلیناچاہیے تاکہ اس میں 8یا 10 فیصد سے زائد نمی نہ رہے۔ انہوں نے کہاکہ صاف کردہ پیداوار کو ذخیرہ کرنے سمیت منڈی میں فروخت بھی کیاجاسکتاہے۔








