فیصل آباد۔ 20 جون (اے پی پی):کاشتکاروں کو کھیرے کی پچھیتی فصل کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کاشتکار اچھی فصل حاصل کرنے کیلئے ایک کلوگرام فی ایکڑ کے حساب سے صحتمند بیج کاشت کریں۔ ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادکے ترجمان نے کہاکہ کاشتکاروں کو زمین کی ذرخیزی کا خاص خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ نامیاتی مادہ کی مقدار میں …
کاشتکاروں کو کھیرے کی پچھیتی فصل کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی سفارش

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 20 جون (اے پی پی):کاشتکاروں کو کھیرے کی پچھیتی فصل کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کاشتکار اچھی فصل حاصل کرنے کیلئے ایک کلوگرام فی ایکڑ کے حساب سے صحتمند بیج کاشت کریں۔
ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادکے ترجمان نے کہاکہ کاشتکاروں کو زمین کی ذرخیزی کا خاص خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ نامیاتی مادہ کی مقدار میں مناسب اضافہ کیلئے فصل کاشت کرنے سے قبل کھیت میں 10 سے12 ٹن فی ایکڑ کے حساب سے گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالنے کے بعد ایک دفعہ مٹی پلٹنے والا ہل ضرور چلانا چاہیے تاکہ کھاد زمین میں اچھی طرح مل جائے۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکار کھیت کو ہموارکرنے کے بعد کیاریوں میں تقسیم کرتے ہوئے راؤنی کر لیں اور وتر آنے پر2سے3مرتبہ ہل چلاتے ہوئے سہاگہ دے کر زمین کو اچھی طرح نرم و بھربھرا کرلینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار کھیت کے وتر آنے پر3،3میٹر کے فاصلے پر نشان لگاکر ان کے اوپر کھاد بکھیر کر پٹڑیاں بنا لیں۔ انہوں نے کہاکہ مزید رہنمائی و معلومات کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔








