کاشتکاروں کو گھیا توری کی فصل کو کیڑوں کے حملہ سے بچانے کیلئے پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 24 ستمبر (اے پی پی):کاشتکاروں کو گھیا توری کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار گھیا توری کی فصل کوضرر رساں کیڑوں کے حملہ سے بچانے کیلئے پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اگر فصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ مشاہدے میں آئے تو فوری طور پر محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے معیاری زہر …

فیصل آباد۔ 24 ستمبر (اے پی پی):کاشتکاروں کو گھیا توری کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار گھیا توری کی فصل کوضرر رساں کیڑوں کے حملہ سے بچانے کیلئے پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اگر فصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ مشاہدے میں آئے تو فوری طور پر محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے معیاری زہر کا سپرے بھی یقینی بنایا جائے تاکہ فصل کو معاشی حدتک پہنچنے والے نقصان سے بچایا جا سکے۔

شعبہ پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آبادکے ڈپٹی ڈائریکٹر اسرار احمد نے کاشتکاروں کو آگاہ کیا کہ پتوں کی لال بھونڈی پتوں، شگوفوں، پھول پر حملہ آور ہو کر اسے کھا جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضررر رساں کیڑوں اور بیماریوں سے متاثرہ پودے اکھاڑ کر فور ی طور پر تلف کر دینے چاہئیں تاکہ وہ دیگر صحتمند پودوں کو متاثر نہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ لال بھو نڈی اور دیگر نقصان دہ کیڑوں کے کیمیائی تدارک کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے کیڑے مار اور پھپھوند کش ادویات کا سپرے کرکے مثبت نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

مزید خبریں