محکمہ زراعت نے تل کے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کھیتوں سے کمزور پودے فوری طور پر نکال دیں تاکہ یہ پودے دیگر صحت مند پودوں کو متاثر نہ کرسکیں اور پانی،ہوا،
کاشتکاروں کو 6 سے 8 پتے نکل آنے پرتل کے کمزور پودے فوری کھیت سے نکالنے کا مشورہ

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 02 جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے تل کے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کھیتوں سے کمزور پودے فوری طور پر نکال دیں تاکہ یہ پودے دیگر صحت مند پودوں کو متاثر نہ کرسکیں اور پانی،ہوا، زرعی ادویات میں بھی ان کاحصہ ختم کرتے ہوئے اچھی پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت عامر صدیق نے بتایاکہ کاشتکار وں کو چاہیے کہ وہ تل کی فصل کا بغور مشاہدہ کرتے رہیں اور جب 6 سے 8پتے نکل آئیں تو کمزور پودوں کو فوری کھیت سے نکال دینا چاہیے نیز پودوں کا آپس میں فاصلہ بھی 10 سے15سینٹی میٹر یا 4 سے6 انچ ہوناچاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار خیال رکھیں کہ کھیت میں فی ایکڑ پودوں کی تعداد 60 ہزار کے قریب ہونی چاہیے تاکہ اسے سیراب کرنے اور گوڈی کرنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرناپڑے ۔ انہوں نے کاشتکاروں کو کھادوں کا متوازن و متناسب استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی۔








