پرنسپل سائنٹسٹ شعبہ سبزیات سجاد سعیدنے کاشتکارو ں کو شملہ مرچ کی پنیری کی کھیتوں میں منتقلی فوری شروع کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکارستمبر میں کاشت کی گئی شملہ مرچ کی پنیری مقررہ وقت پر کھیتوں میں منتقل کرنا شروع کردیں اوراگرچہ یہ عمل 10نومبر تک مکمل کیاجاسکتاہے
کاشتکارو ں کو شملہ مرچ کی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):پرنسپل سائنٹسٹ شعبہ سبزیات سجاد سعیدنے کاشتکارو ں کو شملہ مرچ کی پنیری کی کھیتوں میں منتقلی فوری شروع کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکارستمبر میں کاشت کی گئی شملہ مرچ کی پنیری مقررہ وقت پر کھیتوں میں منتقل کرنا شروع کردیں اوراگرچہ یہ عمل 10نومبر تک مکمل کیاجاسکتاہے
تاہم جتنی جلدی پنیری کھیتوں میں منتقل کی جائے گی اس قدر اچھی فصل حاصل ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار سبزیوں کی اگیتی دستیابی اور زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے ٹنل کاشت کے طریقہ کو رواج دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔







