فیصل آباد۔ 28 مارچ (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ ماہ اپریل کے آغاز میں کاشتکار کماد کی صحتمند پرورش کےلئے گوڈی و نلائی کرنے میں غفلت کامظاہرہ کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے جہاں جڑی بوٹیاں اچھی طرح تلف ہو جاتی ہیں وہیں زمین کے نرم ہونے سے کماد کی فصل کی جڑیں بھی خوب پھلتی، پھولتی، پھیلتی ہیں ، اس طرح کماد کی شاندار فصل …
کاشتکارکماد کی بہتر پیداوار کے لیے بروقت گوڈی یقینی بنائیں،ماہرین زراعت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 28 مارچ (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ ماہ اپریل کے آغاز میں کاشتکار کماد کی صحتمند پرورش کےلئے گوڈی و نلائی کرنے میں غفلت کامظاہرہ کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے جہاں جڑی بوٹیاں اچھی طرح تلف ہو جاتی ہیں وہیں زمین کے نرم ہونے سے کماد کی فصل کی جڑیں بھی خوب پھلتی، پھولتی، پھیلتی ہیں ، اس طرح کماد کی شاندار فصل کی تیاری میں بھی مدد ملتی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کاشتکار پہلی گوڈی اگاؤ مکمل ہونے پر جبکہ دوسری گوڈی ایک ماہ بعد کریں، ہر گوڈی میں ایک بار وتر اور دوسری بار خشک ہل بھی چلایاجائے۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکار سیاڑوں کے درمیان بذریعہ کلٹی ویٹر جبکہ پودوں کے درمیان سے کسولے یا کھرپے کی مدد سے جڑی بوٹیاں نکالیں تاکہ فصل کو کسی قسم کانقصان نہ پہنچ سکے۔








