فیصل آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کوہدایت کی ہے کہ آلودگی سے پاک کپاس حاصل کرنے کیلئے کپاس کی چنائی احتیاط کے ساتھ کریں کیونکہ آلودگی سے پاک کپاس کی کوالٹی بہتر ہوتی ہے اور اس کے نرخ زیادہ ملتے ہیں۔ محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکار چنائی اس وقت شروع کریں جب تقریباً 40 سے50 فیصد ٹینڈے کھل …
کاشتکارکپاس کی چنائی اس وقت شروع کریں جب ٹینڈے تقریباً 40 سے50 فیصد کھل جائیں، محکمہ زراعت

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کوہدایت کی ہے کہ آلودگی سے پاک کپاس حاصل کرنے کیلئے کپاس کی چنائی احتیاط کے ساتھ کریں کیونکہ آلودگی سے پاک کپاس کی کوالٹی بہتر ہوتی ہے اور اس کے نرخ زیادہ ملتے ہیں۔ محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکار چنائی اس وقت شروع کریں جب تقریباً 40 سے50 فیصد ٹینڈے کھل جائیں۔ انہوں نے بتایاکہ چنائی کا صحیح وقت 10 بجے صبح کے بعد شروع ہوتاہے اور شام 4 بجے چنائی بند کردینی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ اگر آسمان پر بادل ہوں اور بارش کا امکان ہو تو چنائی نہ کی جائے نیز چنائی پودے کے نچلے حصے سے شروع کی جائے اور کپاس میں پتیاں وغیرہ شامل نہیں ہونی چاہئیں۔اسی طرح چنی ہوئی کپاس کو گیلی جگہ پر نہیں رکھنا چاہیے اور کپاس کی اقسام کو علیحدہ رکھنا چاہیے تاکہ ایک قسم دوسری قسم میں شامل نہ ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ کپاس کی پھٹی کو کھیت سے جننگ فیکٹری یا سٹور میں منتقل کرتے وقت سوتی کپڑے کے بورے استعمال کرنے چاہئیں تاکہ کپاس آلودگی سے پاک رہے۔








