سیالکوٹ ۔ 23 فروری (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹرافتخار حسین بھٹی نے کاشتکاروں کو کھیرے کی اگیتی کاشت مارچ میں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مارچ کاشتہ فصل کیلئے کاشتکار ایک ایکڑ رقبہ کیلئے کھیرے کا ایک کلو گرام صحت مند بیج استعمال کریں تاکہ بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایاکہ کھیرے کی …
کاشتکارکھیرے کی اگیتی کاشت مارچ میں شروع کردیں، محکمہ زراعت سمبڑیال

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔ 23 فروری (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹرافتخار حسین بھٹی نے کاشتکاروں کو کھیرے کی اگیتی کاشت مارچ میں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مارچ کاشتہ فصل کیلئے کاشتکار ایک ایکڑ رقبہ کیلئے کھیرے کا ایک کلو گرام صحت مند بیج استعمال کریں تاکہ بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایاکہ کھیرے کی کاشت کے لئے ذرخیز میرازمین موزوں ہوتی ہے ،کلراٹھی اور شور زدہ زمین میں کھیرے کی کاشت سے گریز کرنا چاہیے۔








