کاشتکار جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اضافی گندم برآمدکر کے کثیر زرمبادلہ کما سکتے ہیں،ڈاکٹر اقرار احمد خان

فیصل آباد۔ 15 نومبر (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہاکہ کاشتکار جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اضافی گندم برآمدکر کے کثیر زرمبادلہ کما سکتے ہیں۔ انہوں نے نے فارن سروس اکیڈمی کے 29ویں ڈپلومیٹک کورس کے وفد سے ملاقات کی کیاجس کی قیادت ڈائریکٹر ڈاکٹر مریم سعید کر رہی تھیں۔ انہوں نے ملاقات کے دوران کہاکہ پاکستان سالانہ5 ملین ٹن چاول اور6 …

فیصل آباد۔ 15 نومبر (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہاکہ کاشتکار جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اضافی گندم برآمدکر کے کثیر زرمبادلہ کما سکتے ہیں۔ انہوں نے نے فارن سروس اکیڈمی کے 29ویں ڈپلومیٹک کورس کے وفد سے ملاقات کی کیاجس کی قیادت ڈائریکٹر ڈاکٹر مریم سعید کر رہی تھیں۔

انہوں نے ملاقات کے دوران کہاکہ پاکستان سالانہ5 ملین ٹن چاول اور6 ملین ٹن مکئی سرپلس پیدا کر رہا ہے جبکہ جامعہ زرعیہ نے کپاس، گندم، چنے، سویابین، گنے، چیا اور آم کی مختلف اقسام پیدا کی ہیں جس سے زرعی ترقی کی راہیں مرتب ہوں گی تاہم ملکی فی ایکڑ گندم کی 32من پیداوار کے برعکس ترقی پسند کاشتکار 60 من فی ایکڑ سے زائد پیداوار حاصل کر رہا ہے لہٰذا اگر ٹیکنالوجی کو کاشتکاروں میں عام کیا جائے تو اس سے نہ صرف گندم میں خودکفالت حاصل کی جا سکے گی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اضافی گندم برآمدکر کے کثیر زرمبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم میں اضافے کے لئے ڈرل کے ساتھ بوائی، کھادوں کا متناسب استعمال، موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقی دادہ اقسام کو متعارف کروانا ناگزیر ہے تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی بنیادی غذائی ضروریات احسن طریقے سے پوری کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ زرعیہ دنیا بھر کے مختلف ممالک کے ساتھ بہترین تعلیمی و تحقیقی تعلقات برقرار کئے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی شراکت کاری سے پاک کوریا نیوٹریشن سنٹر، مرکز برائے اعلیٰ تعلیم، چائینز کنفیوشش سنٹر، بین الاقوامی سیڈ لیب و دیگر منصوبہ جات کے تحت دن رات کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی اور محکمہ زراعت توسیع کے تعاون سے گندم بڑھاؤ مہم میں 7 سے14نومبرتک 33ہزار طلباگاؤں گاؤں، کھیت کھیت،کھلیان کھلیان دورہ کر چکے ہیں جس میں انہوں نے کاشتکاروں کو زرعی ماہرین کی سفارشات سے آگاہ کیا ہے۔

اس موقع پر پرووائس چانسلروڈین کلیہ زراعت پروفیسرڈاکٹر محمد سرور خاں، ڈینز ڈاکٹر قمربلال، ڈاکٹر فرزانہ رضوی، ڈاکٹر اعجاز احمد بھٹی، ڈاکٹر خالد مشتاق، پرنسپل آفیسر تعلقات عامہ ڈاکٹر محمد جلال عارف، ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمران پاشا و دیگر بھی موجود تھے۔

 

مزید خبریں