نظامت زرعی اطلاعات کے ڈائریکٹر آصف علی نے کہا ہے کہ کاشتکار خربوزے کی فصل پر پھل کی مکھی کا حملہ روکنے کیلئے فوری سپرے کریں اور سپرے کے بعد 10 دن تک خربوزے کا پھل شاخ سے نہ توڑیں
کاشتکار خربوزے کی فصل پر پھل کی مکھی کا حملہ روکنے کیلئے فوری سپرے کریں، نظامت زرعی اطلاعات

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات کے ڈائریکٹر آصف علی نے کہا ہے کہ کاشتکار خربوزے کی فصل پر پھل کی مکھی کا حملہ روکنے کیلئے فوری سپرے کریں اور سپرے کے بعد 10 دن تک خربوزے کا پھل شاخ سے نہ توڑیں۔انہوں نے کہا کہ موسم گرما کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی خربوزے کی فصل پر پھل کی مکھی کے حملے کا شدید خدشہ پیدا ہو جاتا ہے لہٰذا کاشتکار خربوزے کی فصل پر کڑی نظر رکھیں اور جونہی کوئی علامت ظاہرہو فوری طور پر زرعی ماہرین کی مشاورت سے فصل پر مناسب زہروں کا سپرے کریں ۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار محکمہ زراعت کے توسیعی عملہ کی مشاورت کے بغیر زہروں کے سپرے سے گریز کریں تاکہ پھل کو زہروں کے نقصانات سے بچایا جا سکے۔








