سیالکوٹ۔23اگست (اے پی پی):ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن)سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا ہے کہ کاشتکار دھان کی فصل کو سنڈیوں کے نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے بروقت تدارکی اقدامات کریں تاکہ ممکنہ مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ہفتہ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ اگر سنڈیوں کا حملہ معاشی نقصان کی حد سے تجاوز کر …
کاشتکار دھان کی فصل کو سنڈیوں سے بچانے کیلئے بروقت اقدامات کریں، ڈاکٹر مقصود احمد

مزید خبریں
سیالکوٹ۔23اگست (اے پی پی):ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن)سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا ہے کہ کاشتکار دھان کی فصل کو سنڈیوں کے نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے بروقت تدارکی اقدامات کریں تاکہ ممکنہ مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ہفتہ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ اگر سنڈیوں کا حملہ معاشی نقصان کی حد سے تجاوز کر جائے تو محکمہ زراعت (توسیع و پیسٹ وارننگ) کے عملے سے مشاورت کے بعد تجویز کردہ زہروں کا سپرےکریں ۔دھان کی فصل، بالخصوص باسمتی اقسام، تنے کی سنڈی کے حملے سے سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دھان کے علاوہ مکئی، کماد، گندم، جئی، سوانگ اور سرکنڈا بھی تنے کی سنڈی کے میزبان پودے ہیں، اس لیے کاشتکار اپنے کھیتوں میں فالتو اگے ہوئے دھان کے پودے فوری ختم کریں تاکہ سنڈیوں کے پروانوں کو انڈے دینے کے لیے پودے دستیاب نہ رہیں۔انہوں نے زور دیا کہ پنیری کے کھیتوں کے اردگرد اگنے والی غیر ضروری جڑی بوٹیاں تلف کر دیں اور پتوں پر موجود انڈوں کی ڈھیریوں کو بھی فوری طور پر ختم کریں ۔
انہوں نے کہا کہ رات کے وقت روشنی کے پھندے لگا کر پروانوں کی تلفی بھی ایک موثرتکنیک ہے۔ انہوں نےکہا کہ کاشتکارکسی بھی قسم کی معلومات یا تکنیکی رہنمائی کے لیے محکمہ زراعت کے دفاتر اور فیلڈ عملے سے رجوع کر سکتے ہیں۔








