فیصل ۱ٓباد۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے کاشتکاروں کو زیادہ منافع حاصل کرنے کیلئے دیگر زرعی اجناس کے طرح سبزیوں کی زیادہ سے زیادہ کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بد قسمتی سے سبزیوں کا زیر کاشت رقبہ دوسری زرعی اجناس کے زیر کاشت رقبہ کے مقابلے میں بہت کم ہے حالانکہ فی ایکڑ پیداوار کے لحاظ …
کاشتکار دیگر زرعی اجناس کی طرح سبزیوں کی زیادہ سے زیادہ کاشت یقینی بنائیں ، چوہدری خالد محمود
فیصل ۱ٓباد۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے کاشتکاروں کو زیادہ منافع حاصل کرنے کیلئے دیگر زرعی اجناس کے طرح سبزیوں کی زیادہ سے زیادہ کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بد قسمتی سے سبزیوں کا زیر کاشت رقبہ دوسری زرعی اجناس کے زیر کاشت رقبہ کے مقابلے میں بہت کم ہے حالانکہ فی ایکڑ پیداوار کے لحاظ سے اکثر سبزیوں کو اپنی پیداواری صلاحیت میں دوسری فصلوں سے برتری حاصل ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں سے اپیل کی کہ وہ دیگر زرعی اجناس کی طرح سبزیوں کی زیادہ سے زیادہ کاشت یقینی بنائیں تاکہ انسانی صحت کے ساتھ انہیں مالی منفعت بھی حاصل ہو سکے۔









