کاشتکار سبز مرچ کی فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے تدارکی اقدامات کو یقینی بنائیں، محکمہ زراعت سمبڑیال

کاشتکار سبز مرچ کی فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے تدارکی اقدامات کو یقینی بنائیں، محکمہ زراعت سمبڑیال

سیالکوٹ۔ 07 مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سبز مرچ کی فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کےلئے حفاظتی و تدارکی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا کہ موسم گرما کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی سبز مرچ کے پتوں کے مڑاؤ کی وجہ سے فصل کے پتے چڑ مڑ ہو جاتے ہیں جس سے پھول جھڑنے کاعمل شروع ہوجاتا ہے اور جو پھل بن رہا ہوتا ہے وہ بھی سائز میں چھوٹا رہ جاتا ہے۔

انہوں نے بتا یاکہ مرچ کے تنے کا گلاؤ کے حملے سے پودے کا تنا زمین کی سطح کے بالکل قریب سے گل جاتا ہے جس سے بعد ازاں سارا پھول سوکھ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کا حملہ زیادہ تر نچلی سطحوں پر ہوتا ہے لہٰذا سبز مرچ کے کاشتکار اس جانب خصوصی توجہ دیں اور اگر کسی بیماری کی علامت ظاہر ہو تو فوری طور پر اس کا تدارک یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں