اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے آج پیر کوکہا ہے کہ کاشتکار سونف کی کاشت ستمبرمیں مکمل کرلیں۔
کاشتکار سونف کی کاشت ستمبرمیں مکمل کرلیں ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 31 اگست (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے آج پیر کوکہا ہے کہ کاشتکار سونف کی کاشت ستمبرمیں مکمل کرلیں۔
انہوں نے بتایاکہ سونف موسم سرما کی ایک اہم فصل ہے اس کی کاشت کیلئے چکنی مٹی والی ذرخیز زمین شاندار نتائج کی حامل ہوتی ہے اور سیلاب زدہ علاقوں کی زمینوں میں پانی کے بغیر بھی کاشت کیاجاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ سونف کی کاشت سے قبل 3سے4 مرتبہ ہل چلا کرزمین کو نرم و ہموار کرلیں اس کے بعد فی ایکڑ زمین میں 10سے12 گڈے گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح مکس کردیا جائے تا کہ زمین کی ذرخیزی برقرار رہے۔ انہوں نے بتایاکہ فی ایکڑ 4سے 5 کلوگرام بیج کااستعمال انتہائی موزوں ہے۔ افتخار حسین بھٹی نے بتایا کہ سونف کو وٹیں بنا کر چھٹے کے ذریعے کاشت کیاجاسکتا ہے جس سے زیادہ پیداوار لی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتا ہے۔







