کاشتکار محکمہ زراعت پنجاب کی منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں،ترجمان

کاشتکار محکمہ زراعت پنجاب کی منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں،ترجمان

لاہور۔4جون (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق دھان کے کاشتکار فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے منظور شدہ موٹی اقسام کے ایس282، نیاب اری9 ،اری6 ،کے ایس کے 133،کے ایس کے434 ،نیاب 2013 ،نبجی5 ، نیاب ایس ٹی9 نیاب آر سی195 اور کے ایس کے 706 کی پنیری 15 جون تک کاشت کریں جبکہ نبجی جی ایس آر6 ،نبجی جی ایس آر7، نبجی جی ایس آر8اور ایس کے سی370-5-32کا وقت کاشت10 جون تا 25 جون ہے۔ اس کے علاوہ باسمتی، فائن اقسام الخالد رائس کا وقت کاشت25 مئی تا10 جون ہے۔ وائٹل،سپر باسمتی،سونا سپر باسمتی،نیاب ایس 39، نیاب،ایچ ٹی ٹی 18،گارڈ101،پی کے 2021 ایرومیٹک،نیاب سپر،این بی آر2، نبجی باسمتی 2020،سپر گولڈ،سپر باسمتی 2019، باسمتی 515، باسمتی سپر،چناب باسمتی،پنجاب باسمتی، پنجاب باسمتی، پی کے1121 ایرومیٹک،نیاب باسمتی 2016، نور باسمتی، پی کے386 اور سلطان سپر باسمتی کا وقت کاشت 7 جون تا25 جون ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ دھان کے کاشتکار کسان باسمتی کی کاشت10 جون تا30 جون،کسان باسمتی10جون تا 30 جون جبکہ باسمتی ہائبرڈ اقسام کے ایس کے111 ایچ کی کاشت7 جون تا25 جون مکمل کریں جبکہ سفارش کردہ موٹی ہائبرڈ اقسام کی کاشت20 مئی تا15 جون مکمل کریں۔