کاشتکار مسور کی منظور شدہ اقسام کی کاشت 15 نومبر تک مکمل کرلیں،محکمہ زراعت

فیصل آباد۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ماہرین نے کہا کہ کاشتکار مسور کی کاشت 15 نومبر تک مکمل کرلیں۔انہوں نے کہاکہ 15 نومبر کے بعد یا زیادہ پچھیت کی صورت میں پیداوار میں فی ایکڑ کمی واقع ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مسور کی کاشت کے وقت اچھی پیداوار کیلئے فی ایکڑ ایک بوری ڈی اے پی یاایک بوری ٹرپل …

فیصل آباد۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ماہرین نے کہا کہ کاشتکار مسور کی کاشت 15 نومبر تک مکمل کرلیں۔انہوں نے کہاکہ 15 نومبر کے بعد یا زیادہ پچھیت کی صورت میں پیداوار میں فی ایکڑ کمی واقع ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار مسور کی کاشت کے وقت اچھی پیداوار کیلئے فی ایکڑ ایک بوری ڈی اے پی یاایک بوری ٹرپل سپر فاسفیٹ اور آدھی بوری یوریا ڈالیں۔ انہوں نے بتایاکہ کاشتکار ستمبر کاشتہ کماد میں بھی مسور کی مخلوط کاشت کر سکتے ہیں تاہم اس صورت میں بیج کی شرح 5 سے6کلوگرام فی ایکڑ ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ ستمبر کاشتہ کماد میں مسور کی کاشت سے 10 سے12من فی ایکڑ تک مسور کی پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔