کاشتکار مٹرکی پچھیتی اقسام کی کاشت رواں ماہ شروع کردیں،ڈائریکٹر زراعت

فیصل آباد۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ڈویژنل ڈائریکٹر چوہدری عبدالحمید نے کاشتکاروں کومٹر کی پچھیتی اقسام کی کاشت رواں ماہ اکتوبرمیں شروع کرکے اگلے ماہ نومبر کے پہلے ہفتہ تک مکمل کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قبل کاشت کی صورت میں درجہ حرارت زیادہ ہونے کے باعث جہاں اگاؤ متاثر ہو سکتا ہے وہیں فصل پر تیلے، سفید …

فیصل آباد۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ڈویژنل ڈائریکٹر چوہدری عبدالحمید نے کاشتکاروں کومٹر کی پچھیتی اقسام کی کاشت رواں ماہ اکتوبرمیں شروع کرکے اگلے ماہ نومبر کے پہلے ہفتہ تک مکمل کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے

کہ اس سے قبل کاشت کی صورت میں درجہ حرارت زیادہ ہونے کے باعث جہاں اگاؤ متاثر ہو سکتا ہے وہیں فصل پر تیلے، سفید مکھی، امریکن سنڈی کے حملہ کا احتمال بھی زیادہ ہوتاہے۔انہوں نے کہا کہ مٹر موسم سرما کی اہم اور مقبول ترین سبزی ہے جس میں تقریباً وہ تمام غذائی اجزا شامل ہیں جو انسانی جسم کی نشو ونما کیلئے ضروری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سبزی لحمیاتی مادے کی وجہ سے بھی خاص اہمیت کی حامل ہے جسے گوشت کا نعم البدل بھی قرا ر دیا جا سکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ معتدل آب وہوا مٹر کی فصل کیلئے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ اگیتی اقسام کا بیج 30سے35کلو گرام جبکہ پچھتی اقسام کا بیج 20 سے 25کلو گرام فی ایکڑ کے حساب سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ مزید معلومات کیلئے کاشتکار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی مشاورت و رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔