کاشتکار میدانی علاقوں میں گھیاکدوکی گول ولمبی لوکی اقسام کی 3 فصلیں حاصل کرسکتے ہیں،زرعی ماہرین

فیصل آباد۔ 05 مارچ (اے پی پی):کاشتکار میدانی علاقوں میں گول اورلمبی لوکی اقسام کاشت کرکے تین فصلات حاصل کرسکتے ہیں۔جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے بتایاکہ گھیا کدوکی ترقی دادہ اقسام میں فیصل آباد گول سب سے زیادہ پیداوار دینے والی قسم ہے جس کی کاشت کیلئے فی ایکڑ 2 سے اڑھائی کلو گرام بیج استعمال کیا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار گھیاکدو کی ذرخیز میرازمین جس …

فیصل آباد۔ 05 مارچ (اے پی پی):کاشتکار میدانی علاقوں میں گول اورلمبی لوکی اقسام کاشت کرکے تین فصلات حاصل کرسکتے ہیں۔جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے بتایاکہ گھیا کدوکی ترقی دادہ اقسام میں فیصل آباد گول سب سے زیادہ پیداوار دینے والی قسم ہے جس کی کاشت کیلئے فی ایکڑ 2 سے اڑھائی کلو گرام بیج استعمال کیا جاسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار گھیاکدو کی ذرخیز میرازمین جس میں نامیاتی مادہ وافر مقدار میں موجود اور دیر تک پانی جذب رکھنے کی صلاحیت ہو میں کاشت کرکے شاندار فصل حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر بوائی سے قبل کھیت میں 10 سے 15 ٹن گوبر کی کھاد ڈال کر زمین میں ملا دی جائے تو اس کے مزید بہتر اثرات مرتب ہو تے ہیں۔ انہوں نے کاشت کے موقع پر کھادوں کامتناسب استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔