محکمہ زراعت توسیع نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ کاشتکارٹیوب روز کے بلب لگانے کے بعد آبپا شی کا خاص خیال رکھیں جبکہ پانی کو کھیلیوں پر چڑھنے سے بھی بچانا ہوگا
کاشتکار ٹیوب روزکے بلب لگانے کے بعد آبپا شی کا خاص خیال رکھیں، عدیل احمد

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 10 اپریل (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ کاشتکارٹیوب روز کے بلب لگانے کے بعد آبپا شی کا خاص خیال رکھیں جبکہ پانی کو کھیلیوں پر چڑھنے سے بھی بچانا ہوگا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد عدیل احمدنے کہا کہ کاشتکار اگاؤ کے بعد دو مہینوں تک ایک ایک ہفتے کے وقفے سے پانی دیں تاہم درجہ حرارت بڑھنے کے باعث اس وقفے میں کمی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرپ نظام آبپاشی کی مدد سے ٹنل میں لگائی گئی سبزیوں کی آبپاشی اور پانی میں حل پذیر کھادوں کا استعمال بذریعہ فرٹیگیشن شعبہ اصلاح آبپاشی کی جانب سے مہیا کردہ جدول آبپاشی کے مطابق جاری رکھیں۔ انہوں نے بتایا کہ مائع کھادوں کا استعمال پودے کو سالٹ انجری سے بچانے میں بھی انتہائی مددگار ہے۔








