فیصل آباد۔ 04 نومبر (اے پی پی):کاشتکار پھلیوں کے چھلکے کا اندرونی حصہ گہرے بھورے رنگ اور گری کا رنگ گلابی ہونے پر فوری مونگ پھلی کی برداشت شروع کردیں کیونکہ تاخیر سے برداشت کے نتیجہ میں پھلیوں کارنگ سیاہ ہونے سے مونگ پھلی کے معیار پر اثر پڑ سکتاہے۔ ترجمان نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت نے بتایاکہ مونگ پھلی کی برداشت کا عمل شروع کرنے کیلئے موزوں وقت کا …
کاشتکار پھلیوں کے چھلکے کا اندرونی حصہ گہرے بھورے رنگ اور گری کا رنگ گلابی ہونے پرمونگ پھلی کی برداشت شروع کردیں، محکمہ زراعت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 04 نومبر (اے پی پی):کاشتکار پھلیوں کے چھلکے کا اندرونی حصہ گہرے بھورے رنگ اور گری کا رنگ گلابی ہونے پر فوری مونگ پھلی کی برداشت شروع کردیں کیونکہ تاخیر سے برداشت کے نتیجہ میں پھلیوں کارنگ سیاہ ہونے سے مونگ پھلی کے معیار پر اثر پڑ سکتاہے۔
ترجمان نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت نے بتایاکہ مونگ پھلی کی برداشت کا عمل شروع کرنے کیلئے موزوں وقت کا انتخاب بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اگیتی برداشت کی صورت میں کچی پھلیوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے جو کہ پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہیں جبکہ تاخیر سے برداشت کے نتیجہ میں پھلیوں کا رنگ سیاہ ہو جاتا ہے جس سے مونگ پھلی کے معیار پر برا اثر پڑتا ہے اور منڈی میں قیمت بھی کم ملتی ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ تعداد میں پھلیاں زمین میں ہی رہ جاتی ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ مونگ پھلی کی جدید اقسام تقریباً 6 ماہ میں پک کر تیار ہو جاتی ہیں لہٰذا جب فصل کے پتے خشک ہو کر گرنا شروع ہو جائیں تو کھیت کے مختلف حصوں سے پودے اکھاڑ کر دیکھ لیں اور اگر پھلیوں کے چھلکے کا اندرونی حصہ گہرے بھورے رنگ کا اور گری کا رنگ گلابی ہو جائے تو فصل پکی ہوئی تصور کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اگر 75 سے 80 فیصد تک پھلیاں پکی ہوئی ہوں تو فصل برداشت کیلئے تیار ہے۔انہوں نےکہاکہ مونگ پھلی کی برداشت اگر ٹریکٹر ڈگر کی مدد سے کی جائے تو فصل کا ضیاع کم سے کم ہوتا ہے اور پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔








