سیالکوٹ ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا ہے کہ کاشتکار پھول گوبھی کو ضرررساں کیڑوں سے بچانے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں ، گوبھی کی تیتری،گوبھی کی کبڑی سنڈی اور ڈائمنڈ بیکڈماتھ کی سنڈیاں پتوں کو کھاکر چھلنی کردیتی ہے جس کی وجہ سے پودا خوراک نہ بننے کے باعث کمزور ہوتاچلاجاتاہے اوراس سے پیداواربھی متاثر ہوتی ہے۔ انہوں …
کاشتکار پھول گوبھی کو کیڑوں سے بچانے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں،محکمہ زراعت
سیالکوٹ ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا ہے کہ کاشتکار پھول گوبھی کو ضرررساں کیڑوں سے بچانے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں ، گوبھی کی تیتری،گوبھی کی کبڑی سنڈی اور ڈائمنڈ بیکڈماتھ کی سنڈیاں پتوں کو کھاکر چھلنی کردیتی ہے جس کی وجہ سے پودا خوراک نہ بننے کے باعث کمزور ہوتاچلاجاتاہے اوراس سے پیداواربھی متاثر ہوتی ہے۔
انہوں نے ”اے پی پی“کو بتایا کہ پھول گوبھی کے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ بہترپیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کریں اور جونہی کسی کیڑے کا حملہ محسوس ہو محکمہ زراعت کے عملہ سے فوری مشاورت کرتے ہوئے مناسب زہرکا سپرے کیاجائے۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکار وں کو چا ہیے کہ وہ ضرررساں کیڑوں کی انسداد کیلئے کھیت اور وٹوں سے جڑی بوٹیاں تلف کردیں۔انہوں نے کہا کہ مزیدمعلومات کیلئے محکمہ زراعت کی فری ہیلپ لائن سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔









