کاشتکار چقندر کی کاشت فوری شروع کرکے ستمبر کے آخر تک مکمل کریں،محکمہ زراعت سیالکوٹ

محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ فی ایکڑ بہترین پیداوار کے حصول کے لیے چقندر کی کاشت فوری شروع کرکے ستمبر کے آخر تک مکمل کرلیں۔محکمہ زراعت سیالکوٹ کے ترجمان نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چقندر ایک انتہائی اہم، منافع بخش اور نقد آور فصل ہے، جس کی بروقت کاشت اور جدید سائنسی طریقہ ہائے کاشت اپنانے سے کاشتکار بھرپور پیداوار …

سیالکوٹ۔21اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ فی ایکڑ بہترین پیداوار کے حصول کے لیے چقندر کی کاشت فوری شروع کرکے ستمبر کے آخر تک مکمل کرلیں۔محکمہ زراعت سیالکوٹ کے ترجمان نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چقندر ایک انتہائی اہم، منافع بخش اور نقد آور فصل ہے، جس کی بروقت کاشت اور جدید سائنسی طریقہ ہائے کاشت اپنانے سے کاشتکار بھرپور پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگر کاشتکار چقندر کی کاشت کے دوران جدید سائنسی طریقہ کاشت سے استفادہ کریں تو اس کی پیداوار باآسانی 1500 من فی ایکڑ تک حاصل کی جاسکتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ کاشتکار چقندر کی بروقت کاشت سمیت فصل کی بہتر نگہداشت، کھادوں کے متوازن استعمال اور دیگر زرعی امور سے متعلق مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ عملہ کی خدمات حاصل کریں تاکہ فصل کی پیداوار اور منافع میں اضافہ کیا جاسکے۔