ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عدیل احمد نے کماد کے کاشتکاروں کو فوری طور پر گوڈی و نلائی کی ہدایت کی ہے ۔
کاشتکار کماد کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے بروقت گوڈی یقینی بنائیں،ماہرین زراعت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 30 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عدیل احمد نے کماد کے کاشتکاروں کو فوری طور پر گوڈی و نلائی کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار پہلی گوڈی اگاؤ مکمل ہونے پر جبکہ دوسری گوڈی مزید ایک ماہ بعد کریں۔انہوں نے کہاکہ ہر گوڈی میں ایک بار وتر اور دوسری بار خشک ہل بھی چلایاجائے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار سیاڑوں کے درمیان بذریعہ کلٹی ویٹر جبکہ پودوں کے درمیان سے کسولے یا کھرپے کی مدد سے جڑی بوٹیاں نکالیں تاکہ فصل کو کسی قسم کانقصان نہ پہنچ سکے۔








