فیصل آباد۔ 05 ستمبر (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت نے گاجر بوٹی پر مؤثر کنٹرول کےلئے کاشتکاروں کو محکمہ زراعت کی سفارش کردہ زہریں استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ،بوٹی کے فوری کنٹرول کےلئے اس کے اگتے ہی اسے کاٹ کر نامیاتی کھاد بنانے کےلئے استعمال کریں اور اس کے کیمیائی کنٹرول کےلئے اقدامات میں بھی کسی غفلت کامظاہرہ نہ کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ گاجر بوٹی تیزی …
کاشتکار گاجر بوٹی پر مؤثر کنٹرول کےلئے سفارش کردہ زہریں استعمال کر یں،محکمہ زراعت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 05 ستمبر (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت نے گاجر بوٹی پر مؤثر کنٹرول کےلئے کاشتکاروں کو محکمہ زراعت کی سفارش کردہ زہریں استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ،بوٹی کے فوری کنٹرول کےلئے اس کے اگتے ہی اسے کاٹ کر نامیاتی کھاد بنانے کےلئے استعمال کریں اور اس کے کیمیائی کنٹرول کےلئے اقدامات میں بھی کسی غفلت کامظاہرہ نہ کیاجائے۔
انہوں نے کہاکہ گاجر بوٹی تیزی سے بڑھنے والی دنیاکی ان 10 بدترین جڑی بوٹیوں میں سے ایک ہے جو فصلوں کے ساتھ ساتھ جانوروں اور انسانوں کےلئے بھی انتہائی نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ بوٹی راستوں، کھالوں اور ناکارہ زمینوں سے حرکت کرتے کرتے اب فصلوں پر بھی حملہ آور ہو رہی ہے اور وسطی پنجاب کے کھیت اس سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ برسات کے بعد اس کی بڑھوتری میں تیزی آناشروع ہو جاتی ہے لہٰذا کاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں۔








