کاشتکار گندم کی جلد از جلد کاشت یقینی بنائیں،محکمہ زراعت کی ہدایت

فیصل آباد۔ 03 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ گندم کی جلد از جلد کاشت یقینی بنائیں اور شرح بیج کابھی خاص خیال رکھیں کیونکہ شرح بیج کم رکھنے سے گندم کی فصل متاثر ہو سکتی ہے اور اسے جڑی بوٹیوں سے بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوسکتا ہے ،اسلئے کاشتکار گندم کی مختلف بیماریوں کانگیاری، کرنال بنٹ اور اکھیڑا وغیرہ کے تدارک کیلئے …

فیصل آباد۔ 03 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ گندم کی جلد از جلد کاشت یقینی بنائیں اور شرح بیج کابھی خاص خیال رکھیں کیونکہ شرح بیج کم رکھنے سے گندم کی فصل متاثر ہو سکتی ہے اور اسے جڑی بوٹیوں سے بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوسکتا ہے ،اسلئے کاشتکار گندم کی مختلف بیماریوں کانگیاری، کرنال بنٹ اور اکھیڑا وغیرہ کے تدارک کیلئے بیج کو بوائی سے پہلے زرعی ماہرین کے مشورہ سے زہر لگائیں اور اس کے بعد بیج کو کاشت کیاجائے تاکہ بعد ازاں کاشتکاروں کو کسی نقصان کاسامنا نہ کرناپڑے۔

محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹرعدیل احمدنے کہاکہ کاشتکارو ں کو چاہیے کہ گندم کی منظور شدہ ترقی دادہ اقسام سفارش کردہ وقت کے مطابق کاشت کریں نیز بیج کے اگاؤ کی شرح 85 فیصد سے کم نہ ہو بصورت دیگر شرح بیج میں اضافہ کر لیاجائے۔انہوں نے کہاکہ اکبر19،اناج17،اجالا16،مرکز19،فخر بھکر،غازی19،بورلاگ16،پاکستان13،زنکول 16،گولڈ16،بھکرسٹار،فتح جنگ16،احسان16، بارانی17وغیرہ اور دیگر عام سفارش کردہ اقسام فیصل آباد2008،لاثانی2008، آری 2011، آس 2011، ملت 2011، پنجاب 2011، این اے آر سی 2011اور سحر 2006 وغیرہ کاشت کرکے بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پچھیتی کاشت کی صورت میں شرح بیج میں اضافہ اسلئے بھی ضروری ہے کہ درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے بیج کے اگاؤ میں تاخیر ہو جاتی ہے،پوداشگوفے کم بناتاہے اور سٹے چھوٹے رہ جاتے ہیں جبکہ پیداوارمیں بنیادی شاخوں کا حصہ زیادہ ہوتا ہے لہٰذا بیج کی مقدار ایک حد تک بڑھانے سے بنیادی شاخوں میں اضافہ ہو گا جو پیداوار میں اضافے کا سبب بنے گا۔ مزید برآں شرح بیج میں مذکورہ اضافہ جڑی بوٹیوں کے کنٹرول کیلئے بھی معاون ثابت ہوگا کیونکہ گندم کے پودے زیادہ ہونے کی وجہ سے جڑی بوٹیوں کو پھلنے پھولنے کا موقع نہیں ملے گا۔