کاشتکار گندم کی فصل کی بروقت سنبھال کےلئے انتظامات مکمل کرلیں، ڈائریکٹر زراعت

فیصل آباد ۔ 06 اپریل (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گندم کی فصل کی بروقت سنبھال کے لئے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہگندم کی فصل آخری مرحلہ میں داخل ہوگئی ہے اس لئے کاشتکار فصل کی بروقت سنبھال کے لئے کٹائی و گہائی سے پہلے ہی تمام انتظامات مکمل کرلیں۔انہوں نے کہا کہ اچھی …

فیصل آباد ۔ 06 اپریل (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گندم کی فصل کی بروقت سنبھال کے لئے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہگندم کی فصل آخری مرحلہ میں داخل ہوگئی ہے اس لئے کاشتکار فصل کی بروقت سنبھال کے لئے کٹائی و گہائی سے پہلے ہی تمام انتظامات مکمل کرلیں۔انہوں نے کہا کہ اچھی طرح پک کر کٹائی کے لئے تیار ہوجانے کے بعداگر فصل کمبائن ہارویسٹر سے برداشت کرنی ہو تو توڑی

بھوسہ کی سنبھال کےلئے ویٹ سٹرا چاپر مشین کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار محکمہ موسمیات کی پیشین گوئیوں اور محکمہ زراعت کی اطلاعات پر نظر رکھیں اور اگر خدانخواستہ بارش کا امکان ہو تو کٹائی فوری روک دیں اور کٹائی دوبارہ اس وقت تک شروع نہ کی جا ئے جب تک موسم بہتر نہ ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت گندم کی کٹائی کے آغاز سے لے کر برداشت کے مرحلہ تک کاشتکاروں کی رہنمائی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

مزید خبریں