فیصل آباد 18 اکتوبر (اے پی پی):پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹر عامر رسول نے کاشتکاروں کو پھول گوبھی کو نقصان رساں کیڑوں سے محفوظ رکھنے کےلئے حفاظتی اقدامات کا مشورہ دیاہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کاشتکار پھول گوبھی کو ضررساں کیڑوں سے بچانے کےلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں کیونکہ گوبھی کی تیتری، گوبھی کی …
کاشتکار گوبھی کی تیتری، کبڑی اور ڈائمنڈ بیکڈ ماتھ کی سنڈیوں سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کریں،محکمہ زراعت
فیصل آباد 18 اکتوبر (اے پی پی):پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹر عامر رسول نے کاشتکاروں کو پھول گوبھی کو نقصان رساں کیڑوں سے محفوظ رکھنے کےلئے حفاظتی اقدامات کا مشورہ دیاہے ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کاشتکار پھول گوبھی کو ضررساں کیڑوں سے بچانے کےلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں کیونکہ گوبھی کی تیتری، گوبھی کی کبڑی سنڈی، ڈائمنڈ بیکڈ ماتھ کی سنڈیاں پتوں کو کھاکر چھلنی کر دیتی ہیں جس کی وجہ سے پودا خوراک نہ بننے کے باعث کمزور ہوتاچلاجاتاہے اور اس سے پیداوار بھی متاثر ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پھول گوبھی کے کاشتکاروں اور اس کے گھریلو پیمانے پر کاشتہ عوام کو چاہیے کہ وہ بہتر پیداوار کے حصول کےلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کریں اور جوں ہی کسی کیڑے کا حملہ محسوس ہو محکمہ زراعت کے عملے سے فوری مشاورت کرتے ہوئے مناسب زہرکا سپرے کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ ضرررساں کیڑوں کے انسداد کےلئے کھیت اور وٹوں سے جڑی بوٹیاں تلف کر دیں۔ انہوں نے کہاکہ مزید معلومات کےلئے محکمہ زراعت کی فری ہیلپ لائن سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔









