فیصل آباد۔ 14 ستمبر (اے پی پی):شعبہ پلانٹ فزیالوجی تحقیقاتی ادارہ اگرانومی ایوب ریسرچ فیصل آباد کے ماہر ین نے کاشتکاروں کو 20 ستمبر سے کلونجی کی کاشت شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ ماہرین نے کہا کہ کلونجی کی کاشت 20 ستمبر سے شروع کرکے 20 اکتوبر تک مکمل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کلونجی ایک قیمتی مصالحہ دار فصل ہے جس کے پودے 2 فٹ …
کاشتکار 20 ستمبر سے کلونجی کی کاشت شروع کریں، ایوب ریسرچ فیصل آباد
فیصل آباد۔ 14 ستمبر (اے پی پی):شعبہ پلانٹ فزیالوجی تحقیقاتی ادارہ اگرانومی ایوب ریسرچ فیصل آباد کے ماہر ین نے کاشتکاروں کو 20 ستمبر سے کلونجی کی کاشت شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ ماہرین نے کہا کہ کلونجی کی کاشت 20 ستمبر سے شروع کرکے 20 اکتوبر تک مکمل کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کلونجی ایک قیمتی مصالحہ دار فصل ہے جس کے پودے 2 فٹ تک اونچے ہوتے ہیں اور عام طور پر آم کا اچار بناتے وقت اس میں کلونجی کے بیج ڈالے جاتے ہیں جبکہ اسے کئی قسم کے لذیز کھانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کلونجی کے بیج ہاضمہ دار، معدہ درست اور نزلہ و زکام میں بھی انتہائی مفیدہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ذرخیز اور ہلکی میرا زمین جہاں پانی کی وافر مقدار دستیاب ہو کلونجی کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے لیکن اسے سیم زدہ یا کلراٹھی زمینوں میں کاشت نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے بتایا کہ کلونجی کو کھیلیوں پر اور بذریعہ چھٹہ بھی کاشت کیا جاسکتا ہے تاہم دونوں صورتوں میں اس کا اڑھائی سے 3 کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کرنا ضروری ہے۔









